غزہ کے اسپتالوں پر وحشیانہ بمباری کرنے والی اسرائیلی فورسز نے الشفا ہسپتال کے ڈائرکٹر کو گرفتار کرلیا۔
عرب میڈیا کے مطابق الشفا اسپتال کے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے الشفا اسپتال کے ڈائرکٹرمحمد ابو سالمیہ کو گرفتار کرلیا۔
اسرائیلی فورسز الشفا ہسپتال پر بمباری بھی کرچکی ہیں اور گزشتہ دنوں ہسپتال پر ٹینکوں سمیت دھاوا بول کر اسپتال میں موجود افراد کو بدترین تشدد کا نشانہ بھی بنایا تھا۔