جارجیا: ٹک ٹاک نے 20 سال سے کھوئی ہوئی دو جڑواں بہنوں کو آپس میں ملا دیا۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جارجیا کی رہائشی 21 سالہ انو سرتانیہ کو اپنی ایک دوست کی جانب سے ایک ٹک ٹاک ویڈیو موصول ہوئی جس میں نیلے بالوں والی ایک خاتون کو دکھایا گیا تھا جو انو سرتانیہ سےحیران کن مشابہت رکھتی تھی۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 20 سال قبل تسکھی کے چھوٹے سے گاؤں میں جڑواں بچے پیدا ہوئے تھے۔ بد قسمتی سے پیدائش کے وقت ان کی ماں کوما میں چلی گئی تھی اور ان کے باپ نے ان دونوں بہنوں تاکو اور انو کو غیر قانونی طور پر جارجیا کے مخلتلف حصوں میں رہنے والے دو خاندانوں کو فروخت کر دیا تھا۔