معروف کرکٹر ڈیوڈ ویزے پاکستان سپر لیگ کا سیزن 9 کھیلنے کے لئے تیار ہو گئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پی ایس ایل کے آفیشل ہینڈل کے ذریعے کرکٹ شائقین کو بتایا گیا کہ ڈیوڈ ویزے نے آئندہ ایڈیشن کے ڈرافٹ کے لئے خود کو رجسٹر کر لیا ہے۔
کولن منرو اور ایلکس ہیلز بھی پی ایس ایل 9 کو چار چاند لگانے کیلئے تیار
جاری کئے گئے پیغام میں لکھا گیا کہ مرشد واپس آگئے، ڈیوڈ ویزے نے پی ایس ایل 9 کے ڈرافٹ کے لئے آفیشلی سائن اپ کر لیا ہے۔
ڈیوڈ ویزے پہلے لاہور قلندرز کی جانب سے کھیلتے رہے ہیں اور انہوں نے قلندرز کو کئی میچز میں فتح سے ہمکنار کرانے میں اہم کردار ادا کیا، پی ایس ایل 9 وہ کس ٹیم کی نمائندگی کریں گے اس بارے میں ابھی واضح نہیں ہے۔