سابق انگلش کرکٹر و آل رائونڈر ڈیوڈ ولی باقاعدہ طور پر پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کا حصہ بن گئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پی ایس ایل کے آفیشل اکاونٹ سے اس خبر کی تصدیق کی گئی، جس کے مطابق ڈیوڈ ولی نے باقاعدہ طور پر پی ایس ایل 9 سائن اپ کر لیا۔
اس کے علاوہ انگلشن کرکٹر ٹام کوہلر بھی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )کے نویں ایڈیشن کا حصہ بن گئے ہیں ۔
دوسری جانب جنوبی افریقہ کے اسٹار اسپنر تبریز شمسی نے بھی ایچ بی ایل پی ایس ایل ڈرافٹ کیلئے سائن کرلیا ہے۔پروٹیز اسپنر نے اپنا گزشتہ پی ایس ایل کراچی کنگز کی فرنچائز کی طرف سے کھیلا تھا اور عمدہ بائولنگ کا مظاہر ہ کیا تھا۔