چودھری پرویز الٰہی کو پاکستان تحریک انصاف کا مرکزی صدر بنادیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔جس کے مطابق چودھری پرویز الٰہی کو تحریک انصاف کے مرکزی صدر کے عہدے کا چارج دیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے صدر پرویز الٰہی گزشتہ چند ماہ سے جیل میں ہیں، ان کے خلاف کرپشن سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں جب کہ ان کے بیٹے مونس الٰہی کی گرفتاری کے لیے بھی ایف آئی اے نے انٹرپول حکام سے رابطہ کیا ہے۔