بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔
گزشتہ روز قیمتیں اڑھائی فیصد تک بڑھ گئیں، موقر قومی اخبار کے مطابق برطانوی خام تیل کے سودے 2.5 فیصد اضافے کے ساتھ 78.46 ڈالر فی بیرل پر ہوئے۔
امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت میں 2.4 فیصد اضافہ ہوا، جس سے فی بیرل قیمت 73.16 ڈالر ہو گئی۔
آج گزشتہ روز کی نسبت برطانوی آئل کی قیمت میں کمی آئی ہے اور فی بیرل قیمت 78.01 ڈالر ہے گزشتہ روز کی نسبت امریکی آئل کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی ہے۔