بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) چین میں طوفانی بارشوں کے بعد 70 سے زائد بڑے مگرمچھ ایک فارم سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مغربی گوانگ ڈونگ صوبے کے شہر ماؤمنگ میں حکام نے رہائشیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ گھروں میں رہیں کیونکہ 70 سے زیادہ مگرمچھ فارم سے فرار ہوکرپورے شہر میں پھیل چکے ہیں، ان میں سے کچھ کو پکڑ لیا گیا ہے لیکن ایک جھیل کی گہرائی کی وجہ سے یہ آپریشن مشکل ہورہا ہے۔ مزید برآں ابھی تک کسی حادثے یا شہری کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے جبکہ ابھی تک مگرمچھوں کے پکڑے جانے کی کوئی اپ ڈیٹ اطلاعات بھی موصول نہیں ہوئی ہیں۔