امریکی کرنسی کی مزید گراوٹ سے روپے کی قدر کی بحالی کا سلسلہ برقرار ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 69 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد انٹربینک میں امریکی کرنسی 282 روپے پر ٹریڈ کر رہی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 282 روپے 69 پیسے پر بند ہوا تھا، واضح رہے کہ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت بلند ترین سطح سے 25 روپے 10 پیسے کم ہوئی ہے۔