رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں موبائل فونز کی درآمدات میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی اور اگست میں ملک موبائل فونز کی درآمدات کا حجم 8.314 ملین ڈالر رہا جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 613 فیصد کم ہے۔
گذشتہ سال کی اسی مدت میں موبائل فونز کی درآمدات کا حجم 59.31 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔
اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ماہ (اگست ) کے دوران موبائل فونز کی درآمدات پر 4.979 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا ،جو جون میں 3.33 ملین ڈالر اور گذشتہ سال اگست میں 43.66 ملین ڈالر تھا۔
رواں مالی سال 2023 میں موبائل فونز کی درآمدات کا حجم 89.93 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔