سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی طبیعت اچانک ناساز ہونے کے باعث انہیں امراض قلب کے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ رات شیخ رشید کو سینے میں تکلیف کے باعث راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (آر آئی سی) ہسپتال منتقل کیا گیا۔ شیخ رشید کا ایمرجنسی میں طبی معائنہ کیا گیا جس کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں مختلف ٹیسٹ کروانے کی تجویز دی۔
ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ شیخ رشید کی ای سی جی کی گئی ہے، انہیں کچھ دیر تک زیر نگرانی رکھا جائے گا۔ شیخ رشید کو سینے میں تکلیف کی شکایت پر آر آئی سی ہسپتال لایا گیا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈاکٹرز کی جانب سے شیخ رشید کے دل اور خون کے مختلف ٹیسٹ کرنے تک ہسپتال میں انڈر آبزرویشن رکھا جائے گا۔ شیخ رشید کا صبح معائنہ کرکے حتمی رائے قائم کرسکیں گے۔