آئی سی سی ورلڈکپ میں افغانستان کے ہاتھوں پاکستان کی ہار پر سابق بھارتی آل راؤنڈر عرفان پٹھان کی خوشی نے وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل کو بھی حیران کردیا۔
مقامی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کامران اکمل نے ’’میگا ایونٹ میں افغانستان کے ہاتھوں پاکستان کی بدترین شکست پر سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان کے بھنگڑے پر انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ دیکھ کر افسوس ہوا!، براڈ کاسٹر کو یہ بات یقینی بنانی چاہیے کہ گراؤنڈ میں ایسا عمل نہ ہو‘‘۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال جب بھارت نے پاکستان کو ٹی20 مقابلوں میں شکست دی تھی جب بھی ایسی خوشی دیکھنے کو نہیں ملی تھی، جتنی افغانستان کے خلاف ہار پر دیکھنے میں سامنے آئی ہے۔
عرفان پٹھان ورلڈکپ میں آئی سی سی براڈ کاسٹر کے ہمراہ ہندی کمنٹری کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔