اسلام آباد : سابق وزیر اعظم نواز شریف کی العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں حفاظتی ضمانت، سزا کیخلاف اپیلیں بحال کرنے کی درخواستوں پر سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ ہمیں نواز شریف کی درخواست پر اعتراض نہیں۔
نواز شریف کی العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں حفاظتی ضمانت، سزا کیخلاف اپیلیں بحال کرنے کی درخواستوں پر سماعت چیف جسٹس عامر فاروق، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل خصوصی کر رہا ہے۔
سابق وزیر اعظم نواز شریف، سابق وزیر اعظم شہباز شریف دیگر لیگی رہنماؤں کیساتھ کمرہ عدالت میں موجود ہیں۔ پراسیکیوٹر جنرل نیب احتشام قادر شاہ، نواز شریف کے وکیل اعظم نذیر تارڑ، امجد پرویز روسٹرم پر موجود ہیں۔