ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے اضافہ ہو گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 900 روپے کے اضافے کے بعد مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط کے ایک تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 13 ہزار روپے ، ایسوسی ایشن کے مطابق 771 روپے اضافے سے 24 قیراط کا 10 گرام سونا 1 لاکھ 82 ہزار 613 روپے کا ہو گیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 3 ڈالرز کے اضافے کے بعد 2015 ڈالرز فی اونس ہو گیا ہے۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں سونے کی قیمتوں میں کمی ہوئی، جس کے بعد سونے کے نرخ فی گرام آدھے درہم تک گر گئے۔
دبئی میں 24 قیراط میں فی گرام سونے کی قیمت 242.0 درہم پر گزشتہ روز بند ہوئی تھی ، منگل کوسونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے،22 قیراط سونے کے نرخ کم ہوکر 223.5 درہم،21 قیراط کی قیمت216.5 جبکہ 18 قیراط کی قیمت 185.5 درہم ہو گئی ہے۔