:وزرات داخلہ نے ملک بھر میں پی او ایف کے علاوہ اسلحہ فروخت پر پابندی عائد کر دی ۔
تفصیلا ت کےمطابق وزارت داخلہ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان آرڈیننس فیکٹری کے علاوہ کسی بھی ڈیلر کی رسیدیں قابل قبول نہیں، اسلحہ ڈیلرز ممنوع بور ہتھیار فروخت نہیں کر سکتے،اسلحہ ڈیلرز لائسنس ہولڈرز کو بھی ممنوع بور ہتھیار فروخت نہیں کر سکتے،لائسنس ہولڈرز صرف پاکستان آرڈیننس فیکٹری سے اسلحہ خرید سکتے ہیں۔
نوٹیفیکشن میں مزید کہا گیا کہ لائسنس پاکستان آرڈیننس سے خریدے گئے اسلحے کا ہی بنے گا،پاکستان آرڈیننس فیکٹری کے علاوہ کسی ڈیلر سے خریدے گئے اسلحے کا لائسنس نہیں بنے گا ۔