Trending Now

سعودی گول کیپر راغد النجار کا فلسطینیوں سے اظہار یک جہتی

ریاض: سعودی گول کیپر راغد النجار نے غزہ میں اسرائیلی بمباری سے شہید ہونے والے فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ان کےلیے دعا کی ہے۔

سعودی فٹ بالر راغد النجار نے انسٹاگرام پر اسٹیٹس اپ لوڈ کیا جس میں انہوں نے اہل غزہ کے ساتھ اظہار یک جہتی کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کے آسمان میں فرشتوں کے جھنڈ شہداء کی ارواح لے جانے کے لیے ایک دوسرے پر سبقت لے جا رہے ہیں۔ غزہ کا آسمان مشک کی خوش بو سے معطر ہے، ان کا دنیا میں امتحان ختم ہوگیا اور اللہ نے انہیں جنت میں بسانے کے لیے چن لیا۔

انہوں نے حدیث کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں نظر آنے والے مناظر انتہائی دردناک ہیں لیکن شہداء کو درد بالکل نہیں ہوا ہوگا یہ بات ہمارے محبوب نبی صلی الله علیه وسلم نے فرمائی ہے کہ قتل کے وقت شہید کو اتنی بھی تکلیف نہیں ہوتی جتنی چیونٹی کے کاٹنے سے ہوتی ہے۔

راغد النجار نے اس موقع پر شہدا کے بارے میں قرآن کی آیت کا بھی ذکر کیا کہ “بلکہ وہ اپنے رب کے پاس زندہ ہیں، رزق پاتے ہیں۔ اللہ تعالی نے اپنے فضل سے جو کچھ انہیں عطا کیا وہ اس پر خوش ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے فلسطینی شہداء جنت میں ہیں اور ان (اسرائیلیوں) کے مردار جہنم میں ڈالے جا رہے ہیں۔

انہوں نے دعا کی کہ اے اللہ! وہاں زندہ بچ جانے والے کی مدد و نصرت فرما۔

Read Previous

اروشی روٹیلا کا آئی فون چوری کرنیوالے کا پتا چل گیا

Read Next

ریاستی سطح پراستقبال سے انتخابات نہیں جیتے جا سکتے، نواز شریف کے لیے 20 ہزار پولیس اہلکار لگائے جا رہے ہیں، جلسہ تو ہی جائے گا: پی پی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *