سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں ایک کشمیری نوجوان کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی فوج نے سرچ آپریشن ضلع راجوڑی میں کیا۔ علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے گھر گھر تلاشی لی۔ خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی گئی اور بزرگوں تک کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
سرچ آپریشن کے دوران جارحیت پسند بھارتی فوج نے ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان موقع پر ہی شہید ہوگیا جس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔
علاقہ مکینوں نے بھارتی فوج کی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کا جس میں جدوجہد آزادیٔ کشمیر کے حق میں نعرے بازی کی گئی۔ مظاہرین نے بینرز اُٹھا رکھے تھے جس میں بھارتی فوج کے خلاف نعرے درج تھے۔