Trending Now

گوجرانوالہ کی رفعت عارف نے یونیسکو کا سالانہ عالمی ٹیچر ایوارڈ جیت لیا

 ویب ڈیسک : پاکستان کے شہر گوجرانوالہ کی رفعت عارف نے اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم یونیسکو کا سالانہ عالمی ٹیچر ایوارڈ جیت لیا۔

پیرس میں منعقدہ تقریب میں رفعت عارف کو پاکستان میں تعلیم کے فروغ کے لیے ان کی خدمات پر عالمی ایوارڈ سے نوازا گیا۔

طلبا میں سسٹر زیف کے نام سے مشہور رفعت عارف نے پاکستان میں غریب بچوں کو تعلیم فراہم کرنے کے لیے Zephaniah Education and Empowerment Foundation قائم کی۔

سسٹر زیف نے پاکستان میں بچیوں اور خواتین کے خلاف ہونے والے جرائم اور مظالم سے متعلق آگاہی مہم بھی چلائی، تعلیم کے شعبے میں ان کی خدمات کے لیے حکومت پاکستان نے بھی انہیں متعدد ایوارڈز دیے ہیں ۔

Read Previous

بابر اعظم کے کپتانی چھوڑنے کے اعلان پر رضوان کا ردعمل

Read Next

پی ڈی ایم کابینہ کے سرکاری گاڑیاں استعمال کرنے کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *