Trending Now

چین کے شمال مغربی حصے میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 127 ہوگئی، 700 افراد زخمی

چین کے شمال مغربی حصے میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 127 ہوگئی، 700 سے زیادہ افراد زخمی ہوگئے جبکہ ایک لاکھ پچپن ہزار سے زیادہ مکانات کو نقصان پہنچا۔

چین کے دو شمال مغربی صوبوں Gangsu اور Qinhai میں پیر کی آدھی رات کو 6.2 شدت کا زلزلہ آیا جس کے نتیجے میں کم سے کم 127 افراد ہلاک ہوگئے اور بڑی تعداد میں انفراسٹرکچر تباہ ہوگیا۔

یورپی میڈیٹیرینین سیسمولوجیکل سینٹر کے مطابق زلزلے کی گہرائی35 کلومیٹر تھی جبکہ اس کا مرکز چین کے شہر Lanzhou سے 102 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔

زلزلے سے ایک لاکھ پچپن ہزار سے زیادہ مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی اہلکاروں کی ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں، سرد موسم ریسکیو ٹیموں کے لیے مشکلات کا باعث بن رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق زلزلے سے زیادہ ہلاکتیں صوبےGangsu ہوئی ہیں، زلزلے کو کئی سالوں بعد چین میں آنے والا تباہ کُن زلزلہ کہا جا رہا ہے۔

متاثرہ علاقوں میں آفٹر شاکس کا سلسلہ بھی جاری ہے،چینی حکام نے اگلے کچھ دنوں میں 5 شدت کے آفٹر شاکس آنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں پانی اور بجلی کا نظام متاثر ہوگیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق زلزلے کے اثرات کا جائزہ لینے اور مقامی امدادی کارروائیوں کے لیے رہنمائی فراہم کرنے کے لیے  ٹیموں کو متاثرہ علاقوں میں روانہ کر دیا گیا ہے۔

Read Previous

بیس بال کی عالمی رینکنگ میں پاکستان کی 11 درجے ترقی

Read Next

ٹک ٹاک حرام قرار، فتویٰ جاری

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *