Trending Now

روس کا یوکرین کے اہم اسٹریٹجک شہر پر قبضہ کرنے کا دعویٰ

ویب ڈیسک: روس نے یوکرین کے اہم اسٹریٹجک شہر  مارینکا (Marinka) پر قبضہ کرلیا ہے، جبکہ یوکرین نے روس کے پانچ فوجی طیارے مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق قبضے میں لیا گیا علاقہ مارینکا روس میں شامل ہوئے علاقے ڈونئیسک کے مضافات میں واقع ہے۔

روسی حکام کا کہنا ہے کہ اس علاقے کو مکمل آزاد کرانے سے روسی پوزیشن مزید مستحکم ہوگئی ہے۔

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کارروائی میں شریک فوجیوں کو ہیرو قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس پیشرفت نے دشمن کو پیچھے دھکیلا ہے اور اب دائرہ آگے بڑھانے کا موقع بھی میسر آیا ہے۔

یاد رہے کہ یوکرین کے آرتھوڈوکس چرچ نے کرسمس بھی 25 دسمبر ہی کو منالیا، ماضی میں یوکرین ہمیشہ Julian کیلنڈر کے تحت 7 جنوری کو روس کے ساتھ ہی کرسمس مناتا رہا ہے۔

Read Previous

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا تجاوزارت کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا اعلان

Read Next

اداکارہ عائزہ خان ڈرامے کے سیٹ پر جلنے سے بچ گئیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *