واشنگٹن: غزہ میں خدمات سرانجام دینے والی امریکی نرس ایملی کالہان ایک بار پھر غزہ جانے کو تیار ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز کی نرس ایکٹیویٹی کی مینیجر ایملی کالہان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ جب موقع ملا تو سوچے سمجھے بغیر غزہ واپس چلی جاؤں گی۔
انہوں نے کہا کہ غزہ کے ڈاکٹرز اصل ہیروز ہیں جو ان حالات میں بھی اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ میرا دل بھی غزہ میں ہے اور غزہ میں ہی رہے گا۔
الہان نے کہا کہ میں گھر میں اپنے خاندان کے ساتھ موجود ہوں اور گزشہ 26 دنوں میں پہلی بار خود کو محفوظ محسوس کر رہی ہوں لیکن میں اپنے محفوظ رہنے کے چکر میں لوگوں کو پیچھے مشکل حالات میں چھوڑ آئی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ غزہ کے اسپتالوں میں یہ صورتحال تھی کہ لوگوں کا علاج کرنے کے بعد انہیں فوراً ہی ڈسچارج کر دیا جاتا تھا کیونکہ اسپتال میں جگہ ہی نہیں ہوتی تھی۔ فلسطین کے طبی اہلکاروں نے غیر ملکی ڈاکٹرز اور نرسوں کی زندگیاں بچانے کے لیے بےپناہ قربانیاں دیں اور اگر وہ نہ ہوتے تو ہم ایک ہفتے بھی زندہ نہیں رہ سکتے تھے۔