Trending Now

کیوبا کے صدر کی قیادت میں امریکی سفارت خانے پر غزہ کی حمایت میں ریلی

ہوانا: کیوبا کے صدر کی قیادت میں فلسطینیوں کی حمایت میں ریلی نکالی گئی جو امریکی سفارت خانے کے سامنے سے گزری تو شرکا نے امریکا کے خلاف نعرے بازی کی۔

العربیہ نیوز کے مطابق کیوبا میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور فلسطینیوں کی حمایت میں ایک ریلی نکالی گئی جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔

ریلی کے شرکا نے فلسطینی جھنڈے اور بینرز اُٹھا رکھے تھے جن میں غزہ پر بمباری بند کرنے اور اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

اس ریلی کی قیادت کیوبا کے صدر میگوئل ڈیاز کینیل نے کی اور جب ریلی امریکی سفارت خانے پر پہنچی تو شرکا نے امریکا کے خلاف بھی نعرے بازی کی۔ ریلی نے ایک گھنٹے تک علاقے کا گشت بھی کیا۔

ریلی سے خطاب میں رہنماؤں نے اسرائیل اور امریکا پر کڑی تنقید کرتے ہوئے عالمی برادری سے غزہ پر بمباری کو مستقل بنیادوں پر بند کرانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

کیوبا کی وزارتِ داخلہ نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ ریلی میں ایک لاکھ افراد نے شرکت کی جن میں اکثریت نوجوان طلبا کی تھی۔

Read Previous

درآمدی آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ

Read Next

ڈیوڈ وارنر اور کوئنٹن ڈی کاک کی پی ایس ایل میں انٹری

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *