Trending Now

امیرِ کویت 86 سالہ شیخ نواف الاحمد کی اچانک طبیعت بگڑ گئی؛ اسپتال میں داخل

کویت سٹی: کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الصباح کو اچانک طبیعت خراب ہونے پر اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ 

عرب میڈیا کے مطابق 86 سالہ شیخ نواف الاحمد الصباح کو ہنگامی طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ ان کی بیماری کے بارے میں تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔

کویت کی حکومتی خبر رساں ادارے ‘ کونا’ کے مطابق امیرِ کویت کی طبیعت خطرے سے باہر ہے تاہم ابھی وہ اسپتال میں ہی داخل رہیں گے۔ ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم نے ان کا معائنہ کیا ہے۔

یر کویت کی نگرانی اور دیکھ بھالی کے لیے ماہر ڈاکٹرز اور طبی عملہ ہمہ وقت ان کے ہمراہ موجود ہے۔

86 سالہ امیر کویت کی صحت قابل رشک رہی ہے۔ ان کی بیماری اور اسپتال میں داخل ہونے کی وجہ سے آگاہ نہیں کیا گیا۔

خیال رہے کہ شیخ نواف الاحمد الصباح 2020 میں شیخ صباح الاحمد الصباح کے انتقال کے بعد کویت کے امیر بنے تھے۔

Read Previous

یکم دسمبر سے نان اور روٹی کی قیمت میں 5 روپے اضافے کا اعلان

Read Next

عمران خان سے متعلق بیان پر شدید تنقید، شیر افضل مروت نے بھی خاموشی توڑ دی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *