Trending Now

غزہ کے پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملہ، ملبے میں دبے افراد کی ویڈیو نے دل دہلا دیے

غزہ میں جاری اسرائیلی کشیدگی کا سلسلہ 47 ویں روز بھی جاری، اسرائیلی فوج 7 اکتوبر سے اب تک غزہ کے اسپتالوں، اسکولوں، عبادت گاہوں اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بناچکی ہے۔

ترک خبر رساں ادارے ‘ڈیلی صباح’ کے مطابق گزشتہ روز اسرائیل کی جانب سے غزہ کے نصیرت کیمپ پر حملہ کیا۔ حملے کے نتیجے میں 20 فلسطینی شہید ہوئے جبکہ ملبے میں دبے درجنوں افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر نصیرت کیمپ پر ہونے والے خوفناک حملے کے بعد کے مناظر سامنے آئے۔ ویڈیو میں ایک ہی گھر کے کئی افراد کو ملبے تلے پھنسے دیکھا جاسکتا ہے۔

مقامی افراد کے مطابق 17 افراد کو اب تک ملبے سے نکالا گیا لیکن کوئی بھی زندہ نہ بچ سکا۔ ملبے میں پھنسے افراد کے اوپر کئی ٹن ملبہ موجود ہے جسے مشینری کے بغیر ہٹانا ناممکن ہے۔

فلسطینی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کمیونیکیشن ٹاورز پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں غزہ شہر میں ٹیلی کام سروسز مکمل طور پر بند ہوگئی ہیں۔

Read Previous

بلوچ طلبہ گمشدگی کیس؛ وزیراعظم آئندہ سماعت پر عدالت طلب

Read Next

مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 499 روپے ہو گئی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *