ٹانک اڈ ہ کے قریب پولیس موبائل کے قریب دھماکاہوا جس میں 7 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ٹانک اڈہ پر ایلیٹ فورس کی نفری لے جانے والی گاڑی کو نامعلوم افراد کی طرف سے نشانہ بنایا گیا۔ پولیس موبائل پر ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 7 پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔
زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا تو نامعلوم افراد کی جانب سے اسپتال میں موجود پولیس اہلکاروں پر بھی فائرنگ کی گئی۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔