Trending Now

متحدہ عرب امارات: 2024 میں عید الفطر اور عید الاضحیٰ سمیت دیگر تعطیلات کا اعلان

متحدہ عرب امارات نے 2024 میں سرکاری اور نجی دونوں شعبوں کیلئے عید الفطر اور عید الاضحیٰ سمیت دیگر سرکاری تعطیلات کا اعلان کر دیا۔

اماراتی نیوز ایجنسی کے مطابق آئندہ سال 2024 کی سرکاری تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے جس کا اطلاق سرکاری اور نجی اداروں پر ہوگا۔

عرب میڈیا کے مطابق عید الفطر کی تعطیلات 8 اپریل سے 12 اپریل اور عید الاضحیٰ کی تعطیلات 16 جون سے 18 جون تک ہوں گی، ان تعطیلات میں چاند نظر آنے کے حساب سے معمولی تبدیلی ہوسکتی ہے۔

فلکیاتی پیشگوئیوں کے مطابق رمضان المبارک کا مہینہ 12 مارچ 2024 کو شروع ہونے کا امکان ہے۔

ماہرین کے مطابق 11 اپریل بروز جمعہ کو آخری روزے کا امکان ہے جس کے تحت امید ہے کہ 12 اپریل ہفتے کے روز متحدہ عرب امارات میں عید الفطر منائی جائے گی۔

اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے اعلان کردہ 2024 کی مزید تعطیلات میں یکم جنوری سال نو، اسلامی سال کا پہلا دن 7 جولائی، 15 جون یوم عرفہ، 15 ستمبر جشن میلاد النبیؐ، 2 اور 3 دسمبر قومی دن کی چھٹیاں شامل ہیں،متحدہ عرب امارات کی جانب سے تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔

Read Previous

روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ تھم گیا، ڈالر مہنگا ہوگیا

Read Next

انسٹا گرام صارفین کے لیے خوشخبری ،اب پاکستان میں بھی ریلز ڈاؤن لوڈ کی جاسکیں گی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *