Trending Now

غزہ پر اسرائیلی بمباری؛ امریکی اور اماراتی صدور کا کشیدگی کے جلد خاتمے پر اتفاق

ابوظہبی / واشنگٹن: متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان اور امریکی صدر جوبائیڈن کے درمیان غزہ کی صورت حال پر ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں نے کشیدگی کے جلد از جلد خاتمے پر اتفاق کیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید اور امریکی صدر جوبائیڈن کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا اور دونوں رہنماؤں نے غزہ میں کشیدگی پر قابو پانے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔

امریکی صدر جوبائیڈن اور اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے جنگ زدہ علاقوں میں شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے اقدامات پر بھی غور کیا اور متاثرین تک انسانی امداد کی ترسیل کے لیے محفوظ راہداری کھولنےکی ضرورت پر بھی زور دیا۔

دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اسرائیل پہنچ گئے جہاں انھوں نے امریکی صدر جوبائیڈن کا پیغام اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو پہنچایا۔

خیال رہے کہ حماس کے اسرائیل پر حملے میں 1350 سے زائد شہری ہلاک ہوئے جن میں 22 امریکی بھی شامل ہیں۔ جس پر امریکا نے اسرائیل کی مدد کے لیے لڑاکا طیارے بردار بحری جہاز بھی روانہ کیا ہے۔

Read Previous

لوگ کہتے ہیں حکومت لے کر پارٹی کو نقصان پہنچایا، خدا کی قسم! اپنی سیاست نہیں ریاست کو بچایا: شہباز شریف

Read Next

بالائی علاقوں میں برف باری کی پیش گوئی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *