Trending Now

بھارتی سپریم کورٹ نے ہم جنس شادی کو قانونی حیثیت دینے سے معذوری ظاہر کردی

بھارتی سپریم کورٹ نے ہم جنس شادی کو قانونی حیثیت دینے سے معذوری ظاہر کردی۔

بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے فیصلہ دیا ہے کہ ہم جنس شادی کا قانون بنانا پارلیمنٹ کا دائرہ کار ہے۔

بھارتی چیف جسٹس نے کہا ہے کہ ہم جنس شادیوں پر ایک حد تک اتفاق اور اختلاف ہے کہ ہم کس حد تک جا سکتے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق بینچ میں 4 میں سے 2 ججوں نے بھارتی چیف جسٹس کے مؤقف سے اتفاق کیا جبکہ باقی دو ججوں کا مؤقف ابھی آنا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بینچ نے اپریل، مئی کے درمیان کیس میں دلائل سنے اور آج اپنا فیصلہ سنایا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق بھارتی چیف جسٹس کی سربراہی میں 5 ججوں کے بینچ نے اس معاملے کی سماعت کی۔

Read Previous

نگران وزیراعظم کی چینی سرمایہ کاروں کو گرین انرجی منصوبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت

Read Next

فیصل آباد: 7 سالہ بچی کے زیادتی کے بعد قتل کی تصدیق

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *