Trending Now

اسرائیلی جارحیت نے اپنا فوجی اور سیاسی انجام لکھ دیا،اسامہ حمدان

بیروت :اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے ترجمان اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت نے اپنا فوجی اور سیاسی انجام لکھ دیا ہے۔

اسامہ حمدان نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں اپنی یومیہ پریس کانفرنس میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ غزہ پر قابض فوج کی جارحیت کے نتیجے میں 22,000 فلسطینی شہید اور 56,000 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں ،قابض فوج نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ میں 20 سے زیادہ قتل عام کیے، جس کے نتیجے میں 300 افراد شہید ہوئے ۔

ریڈ کراس نے شہدا کی لاشوں کو قابض فوج سے ان کی شناخت کئے بغیر بغیر وصول کرنے کے بارے میں وضاحت کا مطالبہ کیا اور کہا کہ بصورت دیگر اسے ”جرم میں ایک ساتھی”سمجھا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ شمالی غزہ میں خوراک اور طبی سامان کی کمی ایک انسانی تباہی کا باعث بنی ہے اور روزانہ ہمارے بہت سے لوگوں کی جانیں ضائع ہو رہی ہیں۔ قحط شمالی غزہ کی پٹی میں معصوم لوگوں کی جان لے رہا ہے۔ یہ سب کچھ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ہو رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ “اسرائیلی جارحیت نے اپنا فوجی اور سیاسی انجام لکھ دیا ہے۔ نیتن یاہو، گینٹز اور گیلنٹ ایک ناکامی سے دوسری ناکامی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ غزہ میں قابض دشمن کے قیدیوں کے اہل خانہ سے حمدان نے کہا کہ نیتن یاہو آپ سے جھوٹ بول رہا ہے کیونکہ فوجی دبا میں آپ کے بچے تابوتوں میں لاشوں کی طرح واپس آئیں گے۔

Read Previous

مکہ مکرمہ میں سونے کے متعدد نئے ذخائر مل گئے

Read Next

حماس کے حملوں میں 7 اسرائیلی گاڑیاں تباہ، 3 صہیونی ہلاک

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *