Trending Now

اسرائیل غزہ میں جنگی جرائم کا مرتکب ہورہاہے،منیراکرم

نیویارک:اقوام متحدہ میں پاکستانی مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں جنگی جرائم کا مرتکب ہورہاہے، پاکستان فوری اور غیرمشروط جنگ بندی کا مطالبہ کرتا ہے۔ 

منیر اکرم نے غزہ کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مشکل وقت میں فلسطینیو ں کے ساتھ کھڑا ہے، اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کی

نسل کشی کررہا ہے، اسرائیل نے غزہ میں پانی ،ایندھن ،خوراک کی ترسیل روک رکھی ہے،اسرائیل غزہ میں جنگی جرائم کا مرتکب ہورہاہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اسرائیلی کارروائی وسیع اور زیادہ خطرناک تنازع کی صورت اختیار کرسکتی ہے۔

منیر اکرم نے کہا کہ جنگ بندی کی قرارداد منظور نہیں کی جاسکی جس کی بھاری ذمہ داری ان پر عائد ہوتی ہے جو اس تنازع کو بڑھانے کے ذمہ دار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی اپنے دفاع کا حق رکھتے ہیں ان کی جدوجہد کو دہشت گردی سے نہ جوڑا جائے، فلسطینیوں کو حق خود ارادیت اور مکمل آزادی کا حق حاصل ہے۔

Read Previous

ورلڈ کپ: پاکستانی ٹیم کی سیمی فائنل تک رسائی، اگر۔۔ مگر۔۔۔ لیکن ناممکن نہیں

Read Next

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پہلے نمبرپر آگیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *