Trending Now

میکسیکو کی پارلیمنٹ میں ہزارسال پرانی خلائی مخلوق کی لاشوں کی نمائش

میکسیکو سٹی (ڈیلی پاکستان آن لائن)میکسیکو کی پارلیمنٹ میں ہزارسال پرانی خلائی مخلوق کی لاشوں کی نمائش کی گئی،غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق پارلیمنٹ میں جیم موسان نامی یو ایف او سائنس دان کی جانب سےان لاشوں کو پیش کیا گیا ، جس کے بارے میں خیال کیا جارہا کہ یہ ایک ہزار پرانی اور خلائی مخلوق کی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق میکسیکو سٹی میں آج کانگریس کا ایک عجیب و غریب اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں عوامی نمائش کے لئے ہزار سال قبل محفوظ کی گئی دو ممی پیش کی گئی جو مبینہ طور پر ایلینز کی ہیں۔

اس تقریب کی قیادت معروف صحافی اور یوولوجسٹ Jaime Maussan جبکہ میزبانی سائنسدانوں نے کی، عوام کو دکھانے کی خاطر ایلینز کی لاش شیشے کے تابوت میں رکھی گئی، ممی شدہ ان نمونوں کو پیرو کے کوسکو سے حاصل کیا گیا تھا اور ان کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ یہ ہزار برس پُرانے ہیں۔

تقریب میں سیف ایرو اسپیس فار امریکنز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ریان گریز اور امریکی بحریہ کے سابق پائلٹ بھی موجود تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق میکسیکو کی حکومت نے مبینہ طور پر ان ’ایلینز سے حاصل کیے گئے اپنے تحقیقی نتائج کو امریکی حکام کے سامنے پیش کیا۔ سائنسدانوں کے مطابق انہوں نے ایلینز کے ڈی این اے نمونے حاصل کرلیے ہیں، جو معلوم زمینی ارتقاء میں فٹ نہیں بیٹھتے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سائنسدانوں کے مطابق ان انکشافات کے بعد زمین سے باہر کی زندگی کے بارے میں ہماری سمجھ اور ماورائے زمین مخلوق کے ممکنہ وجود کے بارے میں بہت سے سوال اُٹھنا شروع ہوگئے ہیں جبکہ UFO کے شائقین اور ایلین کے متلاشیوں میں جوش کی ایک نئی لہر دوڑ گئی ہے۔

Read Previous

پاکستان میں آزادانہ انتخابات بروقت کرائے جائیں،امریکی محکمہ خارجہ

Read Next

ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی کی رہائشی عمارت میں آتشزدگی ،56 افراد جھلس کر ہلاک

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *