واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگریس کے اسپیکر کے انتخاب میں حصہ لینے کا امکان ظاہر کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر پارٹی کو ضرورت ہوئی تو مختصر مدت کے لیے اسپیکر بن سکتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگ مجھے اسپیکر بنانے کے حوالے سے فون کر رہے ہیں۔ سب کچھ ملک، ریپبلکن پارٹی اور عوام کے مفاد میں کریں گے۔
دوسری جانب سابق امریکی صدر کے سیاسی حریفوں کا خیال ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ مقدمات سے بچنے کے لیے اسپیکر بننے کی تیاری کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ 2 روز قبل امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر میک کارتھی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا،ا سپیکر کیون میکارتھی کو ہٹائے جانے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کے اسپیکر کا انتخاب لڑنے کا امکان تھا، میکارتھی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے فوری بعد ٹرمپ کا نام پیش کیا گیا۔