Trending Now

افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی درآمدی اشیا پر10 فیصد فیس کی چھوٹ

و: فائل

 اسلام آباد: نگران حکومت نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت درآمدی اشیاء پر10فیصد فیس کی چھوٹ دے دی۔

نگران حکومت نے 3 اکتوبر سے 16 نومبر تک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت درآمدی اشیاء پر10فیصد پراسیسنگ فیس اور پاکستانی بندگاہوں پر آنے والے کنٹینرز کو ڈیوٹی و ٹیکسوں کی مالیت کے برابر بینک گارنٹی اور قابل کیش فنانشل گارنٹی سے چھوٹ دے دی۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے دو نوٹیفکیشن جاری کردیے، ان میں کنفیکشنریز، چاکلیٹس، جوتوں، الیکٹریکل و مکینیکل مشینری، کمبل و دیگر ہوم ٹیکسٹائل مصنوعات اور گارمنٹس سمیت دیگر  کمرشل اشیاء ہیں۔

Read Previous

ملک بھر میں بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی

Read Next

پاکستان کی خطے کے 9 ممالک کیلئے برآمدات 14 فیصد بڑھ گئیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *