Trending Now

ترکیہ کے رکن پارلیمنٹ ایوان میں اسرائیل مخالف تقریر کے دوران انتقال کر گئے

ترکیہ کے رکن پارلیمنٹ ایوان میں اسرائیل مخالف تقریر کے بعد دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکیہ میں حزب اختلاف کے رکن پارلیمنٹ54 سالہ حسن بٹمیز نے پارلیمنٹ میں تقریر کی اور اس دوران انہوں نے اسرائیل کے بارے میں حکومتی پالیسی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

تقریر کے اختتامی کلمات کی ادائیگی کے دوران رکن پارلیمنٹ کو دل کا دورہ پڑا اور وہ زمین پر گر گئے جس کے بعد انھیں انقرہ سٹی ہسپتا ل منتقل کیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔

ترکیہ کے وزیر صحت فرحتین کوکا نے ٹیلی ویژن پر صحافیوں سے گفتگو میں تصدیق کی کہ حزب اختلاف کی جماعت فیلیسٹی (سادات) پارٹی سے تعلق رکھنے والے حسن بٹمیز انتقال کر گئے ہیں۔

قاہرہ کی الازہر یونیورسٹی سے فارغ التحصیل حسن بٹمیز سینٹر فار اسلامک یونین کے چیئرمین تھے اور اس سے قبل وہ اسلامی غیر سرکاری تنظیموں کے لئے کام کر چکے ہیں۔

انتقال سے قبل رکن پارلیمنٹ غزہ میں جنگ کے باوجود ترکی کی اسرائیل کے ساتھ جاری تجارت پر صدر رجب طیب اردوان کی حکمراں جماعت اے کے پی کو تنقید کا نشانہ بنا رہے تھے۔

Read Previous

برطانیہ: کرسمس کے موقع پر شہریوں کو گلے ملنے کے بجائے کُہنیاں ملانے کا مشورہ

Read Next

انٹر بینک میں ڈالر 283 روپے 10 پیسے کا ہو گیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *