Trending Now

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کل اسرائیل پہنچیں گے

پیرس: فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کل اسرائیل پہنچ رہے ہیں جہاں وہ وزیراعظم نیتن یاہو سے ملاقات کریں گے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 7 اکتوبر کو حماس کے اسرائیل پر حملے میں ہلاک ہونے والوں میں 30 فرانسیسی شہری بھی شامل تھے جب کہ ایک خاتون سمیت 7 فرانسیسی شہریوں کو یرغمال بنالیا گیا تھا جو تاحال لاپتا ہیں۔

اس کے بعد سے شروع ہونے والی حماس اور اسرائیل جھڑپ تاحال جاری ہے اور دو ہفتے بعد کل بروز منگل فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ملنے تل ابیب پہنچ رہے ہیں۔

فرانسیسی صدر کے دورۂ اسرائیل کا اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکی صدر جوبائیڈن نے گزشتہ روز ہی اُن سے ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا اور غزہ کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

ایمانوئل میکرون کے ساتھ ساتھ امریکی صدر نے کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سے بھی ٹیلی فونک گفتگو کی تھی تاہم کینیڈی وزیراعظم کی جانب سے تاحال اسرائیل کے دورے کا اعلان نہیں کیا گیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل امریکا، برطانیہ، جرمنی اور اٹلی کے سربراہان مملکت نے اظہار یکجہتی کے لیے علیحدہ علیحدہ اسرائیل کا دوہ کیا اور وزیر اعظم نیتن یاہو سے ملاقات کی تھی جب کہ امریکا نے طیارے بردار بحری جہاز بھی بھیجا ہے۔

حماس کے 7 اکتوبر کو حماس کے اسرائیل پر حملے میں 1400 اسرائیلی مارے گئے تھے جن میں غیرملکی شہری بھی شامل ہیں جس کے بعد غزہ میں اسرائیلی بمباری سے شہید ہونے والوں کی تعداد 4 ہزار 600 سے تجاوز کرگئی۔

Read Previous

قومی ٹیم متحد ہے، کسی کھلاڑی کا کسی سے کوئی اختلاف نہیں، پی سی بی

Read Next

رواں سال مہنگائی میں کمی آئے گی، اسٹیٹ بینک

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *