Trending Now

بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر او آئی سی کا اظہارِ تشویش

:اسلامی تعاون کی تنظیم کے سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طحٰہ نے بھارتی سپریم کورٹ کے 11 دسمبر کے فیصلے پر اظہارِ تشویش کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیکریٹری جنرل او آئی سی نے کہا ہے کہ جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا فیصلہ برقرار رکھنے پر بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر تشویش ہے۔

اسلامی تعاون کی تنظیم کا کہنا ہے کہ جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کو درست قرار دینا باعثِ تشویش ہے۔

او آئی سی نے اپنے ردِ عمل میں کہا ہے کہ بھارتی حکومت کا مقبوضہ کشمیر پر یک طرفہ اقدام برقرار رکھنا باعثِ تشویش ہے۔

واضح رہے کہ 11 دسمب کو بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے خلاف اپیلوں پر فیصلہ سنایا تھا۔

بھارتی سپریم کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے بھارتی حکومت کا مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کا حکم برقرار رکھا ہے۔

Read Previous

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فوری جنگ بندی کی قرارداد منظور

Read Next

بائیکاٹ مہم کامیاب،فیشن برانڈ’’زارا‘‘کومتنازعہ فوٹوشوٹ مہنگاپڑگیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *