متحدہ عرب امارات کے صدر اور دبئی کے ولی عہد کیلئے پاکستان میں شکار گاہیں تیار کرلی گئی ہیں۔ وفاقی کابینہ کی جانب سے پنجاب کے پانچ اضلاع میں شکار کے دوران سیکیورٹی کی بھی منظوری دیدی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اماراتی صدر شیخ محمد بن زید النہیان اور دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم خصوصی وفد کیساتھ شکار کھیلیں گے۔ شاہی مہمان راجن پور،ڈیرہ غازیخان،بہاولپور،بہاولنگراور رحیم یارخان میں شکار کھیلیں گے۔
اس حوالے سے ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی درخواست پر رینجرز کی تین کمپنیاں فوری طور پر تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ پنجاب کے پانچ اضلاع میں رینجرز کی تین کمپنیاں 31مارچ 202تک تعینات رہیں گی۔
انسداد دہشت گردی ایکٹ کے سیکشن 4کے تحت رینجرز تعینات کرنے کی منظوری دی گئی۔