Trending Now

پی ایس ایل9؛ کنگز کا گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کے 22ویں میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی مسلسل ناکامیوں کے تسلسل کو توڑ کر جیت حاصل کریں۔

اس موقع پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان رائلی روسو نے کہا کہ میچ میں کامیابی سمیٹ کر پلے آف مرحلے تک رسائی کو مزید آسان بنانے کی کوشش کریں گے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا اسکواڈ

کپتان ریلی روسو، جیسن رائے، سعود شکیل، خواجہ نافے، سرفراز احمد، شیرفین ردرفورڈ، عقیل حسین، عثمان طارق، محمد حسنین، محمد عامر، ابرار احمد۔

کراچی کنگز کا اسکواڈ

کپتان شان مسعود، ٹم سائیفرٹ، جیمز ونس، شعیب ملک، کیرون پولارڈ، عرفان خان، محمد نواز، حسن علی، میر حمزہ، زاہد محمود، بلیسنگ مزاربانی

واضح رہے کہ گلیڈی ایٹرز کی پلئینگ الیون میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، سہیل خان اور محمد وسیم کی جگہ محمد عامر اور محمد حسنین کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ کراچی کنگز میں کیرون پولارڈ کی واپسی ہوئی ہے اور لیوس ڈو پلوئے کو آرام کروایا گیا ہے۔

Read Previous

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

Read Next

اسرائیل میں میزائل لگنے سے بھارتی شہری ہلاک اور 6 زخمی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *