Trending Now

امریکی وزیر خارجہ اسرائیل پہنچ گئے؛ جوبائیڈن اور اماراتی صدر کی ٹیلی فونک گفتگو

تل ابیب / واشنگٹن: غزہ میں کشیدگی پر امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن اسرائیل کو مکمل حمایت کا یقین صیہونی ریاست کے دارالحکومت پہنچ گئے جب کہ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان اور صدر جوبائیڈن کے درمیان بھی ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حماس کا مقابلہ کرنے کے لیے امریکا نے لڑاکا طیارہ بردار ایک بحری جہاز اسرائیل روانہ کیا تھا اور آج امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن خود اسرائیل پہنچ گئے۔

وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن کی اسرائیل آمد حماس کے خلاف صیہونی ریاست کو اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلانا ہے جب کہ ایک اور طیارہ بردار بحری جہاز بھی اسرائیل کی فوجی مدد کی جائے گی۔

قبل ازیں امریکی صدر جوبائیڈن نے بھی اسرائیل کو حماس کے خلاف تمام فوجی مدد اور تعاون کے عزم کا اظہار کیا تھا۔

دوسری جانب آج اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید اور امریکی صدر جوبائیڈن کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا اور دونوں رہنماؤں نے غزہ میں کشیدگی پر قابو پانے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔

امریکی صدر جوبائیڈن اور  اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے جنگ زدہ علاقوں میں شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے اقدامات پر بھی غور کیا اور متاثرین تک انسانی امداد کی ترسیل کے لیے محفوظ راہداری کھولنےکی ضرورت پر بھی زور دیا۔

Read Previous

غیر دیکھے ریوبک کیوب حل کرنے کا عالمی ریکارڈ

Read Next

سریا 50 ہزار روپے فی ٹن سستا ، قیمت 2 لاکھ ، 40 ہزار ہو گئی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *