بیجنگ: چین میں ایک چار المنزلہ دفتری عمارت میں لگنے والی آگ سے 26 ملازمین ہلاک اور 51 زخمی ہوگئے۔
چینی میڈیا کے مطابق آگ صوبے شانکزی کے شہر لولیانگ کی ایک کمرشل عمارت میں لگی جو کوئلے کی کان کن کمپنی کی ملکیت تھی اور اس میں درجنوں دفاتر تھے۔
آگ دفتری عمارت کی پہلی منزل کے ایک کمرے میں لگی اور دیکھتے ہی دیکھتے پورے فلور کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ کے بلند شعلوں اور سیاہ دھوئیں کے باعث کے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا رہا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تاحال آگ لگنے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا۔ تحقیقات جاری ہیں۔
آتشزدگی میں زیادہ تر ہلاکتیں دم گھٹنے کے باعث ہوئیں۔ زخمیوں میں 10 سے زائد کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔