امریکی سفارتخانے کا سفیرڈونلڈ بلوم کی سیاستدانوں سے ملاقاتوں پر اعلامیہ جاری کردیا گیا۔
اعلامیہ کے مطابق امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندوں سے ملاقات کی،انہوں نے ملتان میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے استقبالیے میں شرکت کی۔
امریکی سفارتخانہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق امریکی سفیر لاہور میں سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملے،ڈونلڈ بلوم کی استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن ان چیف جہانگیرترین سے بھی ملاقات ہوئی۔
ملاقاتوں کے دوران صاف اور شفاف انتخابات کی اہمیت پر بات چیت ہوئی۔ملاقات میں اپنے مستقبل کے رہنما خود چننے کے پاکستانی عوام کے حق پر بھی گفتگو ہوئی۔
تجارت و سرمایہ کاری میں پاک امریکا تعلقات مزید مستحکم کرنے پر بات ہوئی، پاکستان اور امریکا کے گرین لائنس فریم ورک آگے بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔