Trending Now

امریکہ میں پاکستانی طلباء کی تعداد میں 16 فیصد اضافہ

امریکی محکمہ خارجہ اور انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ایجوکیشن کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں پاکستانی طلباء کی تعداد میں 16 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکا میں زیر تعلیم پاکستانی طلباء کی تعداد 10 ہزار 164 سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ گزشتہ سال یہ تعداد 8772 تھی۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ گزشتہ دو سالوں میں مجموعی طور پر پاکستانی طلباء کی تعداد میں 33 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ یو ایس انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ایجوکیشن کے مطابق سال 23-2022 کے دوران پاکستان، بنگلہ دیش، بھارت، نیپال، اٹلی، اسپین، کولمبیا اور گھانا سمیت آٹھ ممالک کے طلبہ کی تعداد 200 ممالک کے طلبہ میں سب سے زیادہ ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ گھانا پہلی بار 6,468 طلباء کے ساتھ ٹاپ 25 ممالک کی فہرست میں شامل ہوا ہے۔

Read Previous

اسمبلیوں میں آج بھی ایسٹ انڈیا کمپنی کا تسلسل چل رہا ہے، سراج الحق

Read Next

جوڈیشل کونسل کا جسٹس مظاہرعلی اکبرنقوی کو دوبارہ اظہار وجوہ کانوٹس

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *