بھارتی شہر جام نگر میں بھارت کے بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی شادی سے پہلے کی تقریبات میں پاکستانی ڈیزائنر کے کپڑوں کی دھوم مچی رہی۔
دنیا بھر میں اس وقت اننت امبانی اور صنعت کار ویرین مرچنٹ کی بیٹی رادھیکا مرچنٹ کی جام نگر میں ہونے والی شادی سے قبل کی تقریبات خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔ 3 دن جاری رہنے والی شاہانہ تقریبات پر کروڑوں کے خرچے اور مدعو کیے گئے اسٹارز نے دنیا کو حیران کر رکھا ہے۔
امبانی کے بیٹے کی شادی میں شرکت کے لیے جانیوالے کیرون پولارڈ تنقید کا نشانہ بن گئے
اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی پری ویڈنگ تقریبات میں دنیا بھر کی چند بااثر شخصیات اور نامور بالی ووڈ ستاروں نے شرکت کی تھی جن میں سماجی، سیاست، کاروباری، شوبز اور کھیلوں کی دنیا کی معروف شخصیات شامل تھیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پری ویڈنگ تقریبات میں شرکت کرنے والے ہر شخص کو ایک ڈریس کوڈ دیا گیا تھا۔ اکثر شرکاء نے بھارتی ڈیزائنرز کے ملبوسات میں زیب تن کیے تھے لیکن چند بالی ووڈ اسٹارز پاکستانی ذیزائنرز کے ملبوسات پہنے بھی نظر آئے۔
امبانی کے بیٹے کی شادی میں شرکت کے لیے جانیوالے کیرون پولارڈ تنقید کا نشانہ بن گئے
بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور نے کاک ٹیل پارٹی کے لیے معروف پاکستانی ڈیزائنر فراز منان کے لباس کا انتخاب کیا۔ اسی طرح اننت امبانی کی پری ویڈنگ تقریبات میں ارجن کپور نے بھی پاکستانی ڈیزائنر فراز منان کا تیارکردہ لباس پہنا۔
بالی ووڈ اداکار شاہد کپور کی اہلیہ میرا راجپوت بھی فراز منان کے لباس میں ملبوس نظر آئیں جبکہ معروف بالی ووڈ اداکار انیل کپور کی بیٹی سونم کپور نے بھی اس تقریب کے لیے پاکستانی ڈیزائنر حسین ریہر کا لباس زیب تن کیا۔