Trending Now

سویڈن کی ماحولیاتی کارکن سے فلسطین کے حق میں بولنے پر بدسلوکی، مائیک چھین لیا

: سویڈن کی ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرک سے ایک شخص نے فلسطین کے حق میں بولنے پر بدسلوکی کرتے ہوئے مائیک چھین لیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک شخص نےگریٹا تھنبرگ کا مائیکروفون اس وقت چھینا جب وہ ایمسٹرڈیم میں ایک تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔

ان پر الزام عائد کیا کہ وہ ڈچ دارالحکومت میں موسمیاتی ریلی میں فلسطین کے حق میں پیغام دے رہی تھیں۔ اُس شخص نے اسٹیج پر چھلانگ لگائی اور ایک فلسطینی اور ایک افغان خاتون کو بولنے کے لیے مدعو کرنے کے بعد اِنہیں روک دیا۔

اِس نے الزام عائد کیا کہ تھنبرگ نے مارچ کو سیاسی تقریب میں بدل دیا ہے، یہاں آب و ہوا کے مظاہرے کے لیے آیا تھا، سیاسی نظریہ نہیں ہے۔

ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرک نے اس تقریب میں کہا کہ موسمیاتی انصاف کی تحریک کے طور پر ان لوگوں کی آوازیں سننی ہوں، جو مظلوم ہیں اور جو آزادی اور انصاف کے لیے لڑ رہے ہیں، بین الاقوامی یکجہتی کے بغیر موسمیاتی انصاف نہیں ہو سکتا۔

گریٹا تھنبرک نے روایتی فلسطینی اسکارف پہن رکھا تھا جسے کیفیہ کہا جاتا ہے۔ بی بی سی کے مطابق مائیک چھیننے کے واقعے سے قبل عوام نے ’’فلسطین آزاد ہوگا‘‘ کے نعرے لگائے۔

Read Previous

قومی ٹیم کا آسٹریلیا سیریز سے قبل پرائم منسٹر الیون کیخلاف چار روزہ میچ شیڈول

Read Next

احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ کیس، مونس الہیٰ اشتہاری قرار .

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *