Trending Now

19 سالہ برطانوی شہری اسرائیلی فوج کی جانب سے لڑتے ہوئے غزہ میں مارا گیا

برطانوی شہری بنیامین نیدھم اسرائیلی فوج کی جانب سے لڑتے ہوئے غزہ میں مارا گیا۔ 

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 19 سال کا بنیامین 8 سال کا تھا جب وہ برطانیہ سے اسرائیل منتقل ہوا۔

اسرائیلی ڈیفنس فورس کے مطابق بنیامین نیدھم اتوار کو مارا گیا تھا اور اس کی موت کے بعد اسے سارجنٹ کے عہدے پر ترقی دے دی گئی تھی۔

دوسری جانب لیبرپارٹی کے رکن جیریمی کوربن نے پارلیمنٹ میں سوال کیا کہ کیا برطانوی فوجی بھی غزہ میں موجود ہیں؟ جس پر  برطانوی وزیر نے جواب دینے سے انکار کردیا۔

اس کے علاوہ القسام بریگیڈ نے کہاکہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی فوج کی 28 گاڑیوں کو تباہ کیا، جھڑپوں میں اسرائیلی فوج کا جانی نقصان بھی ہوا۔

 اسرائیلی فوج کا کہنا ہےکہ جنوبی غزہ میں زمینی کارروائی سے حماس کو نشانہ بنایا جاسکے گا، حماس جان بوجھ کر اپنے آپ کو عام شہریوں میں شامل کرتی ہے تاکہ غزہ کے لوگ حماس کے مظالم کا خمیازہ بھگتیں۔

Read Previous

1971کی پاک بھارت جنگ کے ہیرو شہید میجر محمد اکرم کا آج 52 واں یوم شہادت

Read Next

سینٹرل کنٹریکٹ کی خلاف ورزی حارث رؤف کو شوکاز نوٹس جاری

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *