غزہ: حماس کے مجاہدین کی اسرائیل کے خلاف مزاحمتی کارروائیاں جاری ہیں،حماس کے مجاہدین نے وسطی غزہ میں البوریج کیمپ کے قریب اسرائیلی بلڈوزر اور 7اسرائیلی گاڑیوں کو نشانہ بنایا،جس کے نتیجے میں 3صہیونی ہلاک ہوئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابقالقسام بریگیڈ نے کہا ہے کہ التفہ اور الدرجہ میں الیاسین راکٹوں سے اسرائیلی کانوائے پر حملہ کیا، اسرائیلی فوجی گاڑیوں کو البوریج کیمپ کے قریب الیاسین 105 راکٹ سے تباہ کردیا جبکہ شاواز بم سے اسرئیلی ٹینک کو نشانہ بم بناکر تباہ کردیا، دوسری جانب خان یونس میں مارٹر فائر سے فوجیوں اور گاڑیوں کے کئی کانوائیوں کو تباہ کیا ہے۔
خیال رہے کہ حماس کی جانب سے مستقل جنگ بندی کی پیشکش پر اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرنے کی بات کی ہے لیکن اسرائیل نے ابھی تک حماس کی بات ماننے سے انکار کیا ہے۔