ہنوئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی میں ایک رہائشی اپارٹمنٹ میں لگنے والی آگ میں بچوں سمیت 56افراد جھلس کر ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔کثیرالمنزلہ عمارت کی پارکنگ ایریا میں لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے دوسری اور تیسری منزل کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ درجنوں موٹر سائیکلیں بھی جل کر خاکستر ہو گئیں۔
امدادی کاموں کے دوران خوفناک آگ میں پھنسے 70 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ، اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہلاکتیں بری طرح جھلس جانے اور دم گھٹنے کے باعث ہوئیں۔ 20 زخمیوں میں سے 9 کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔