امریکامیں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے5افرادہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق امریکی ریاست نارتھ کیرولائنامیں گھرسےپانچ افرادکی لاشیں ملی ہیں،پانچوں افرادکوگولیاں مارکرقتل کردیاگیا۔
حکام کےمطابق واقعہ کی اطلاع ملنےپرپولیس کلنٹن کےقریب گھرمیں پہنچی تو5افرادکی لاشیں ملی،قتل میں ملوث کسی شخص کی شناخت نہیں ہوسکی،واقعہ کی تحقیقات جاری ہے،لاشوں کوضروری کارروائی کیلئےہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔
پولیس حکام کےمطابق جائےوقوعہ سےتمام شواہداکٹھےکرلئےگئےہیں واقعےکی ہرلحاظ سےتحقیقات کی جارہی ہے۔
واضح رہےکہ ہلاک افرادکی عمریں30سے80سال کےدرمیان تھیں۔