Trending Now

امریکا میں اسرائیلی قونصلیٹ کے باہر خاتون کی خودسوزی

ویب ڈیسک:امریکی میں اسرائیلی قونصل خانے کے باہر فلسطین کے حق میں احتجاج کے دوران ایک خاتون نے خود کو آگ لگا لی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی قونصل خانے کے باہر ایک خاتون نے جنگ بندی اور فلسطینیوں کے لیے احتجاج میں خود کو آگ لگائی۔
پولیس نے بتایا کہ خاتون نے خود کو فلسطینی جھنڈے میں لپیٹا ہوا تھا اور پیٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگالی۔ موقع پر موجود سیکیورٹی گارڈ نے انہیں روکنے کی کوشش کی تو وہ خود بھی زخمی ہوگیا۔
خاتون کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے اس معاملے کو “سیاسی احتجاج کا انتہائی اقدام” قرار دیا ہے۔

Read Previous

اقوام متحدہ کا پھر غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

Read Next

کینیڈا جانے کے خواہش مندوں کیلئے خوشخبری

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *