Trending Now

اسرائیلی درندگی جاری: صہیونی فوجیوں کی گولاباری سے متعدد فلسطینی زخمی

غزہ:اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے دوسرے بڑے شہر خان یونس کے اطراف کے علاقوں کے مکینوں کو انخلا کا حکم دینے کے بعد خان یونس کے شمال میں زمینی کارروائی شروع کردی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی ٹینک جنوبی شہر میں اپنی زمینی کارروائی شروع کرنے کے بعد خان یونس کے شمال میں مختلف مقامات پر بمباری کر رہے ہیں، اسرائیلی فوج نے رہائشیوں کو انخلا کا حکم دیتے ہی شہر کا محاصرہ کرکے پورے شہر پر بمباری کرکے  چندگھنٹوں میں عمارتوں کو زمین بوس کردیا ہے۔

فلسطینی رہائشیوں کا کہنا تھا کہ فوج نے جہاز کے ذریعے پرچے گرائے جس میں انہیں جنوب کی طرف سرحدی شہر رفح یا جنوب مغرب میں جانے کا حکم دیا گیا تھا ، ابھی ہم نے یہ تحریر پڑھ  ہی رہے تھے کہ اچانک سے اسرائیلی ٹینکوں نے شہر پر بمباری شروع کردی۔

خیال رہے کہ گزشتہ 4 روزمیں  500سے زائد مقامات پرحملوں میں 700سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ تاریخی مساجد اور چرچ کی عمارت  بھی  بمباری کرکے تباہ کردی گئی ہے۔

Read Previous

کرپٹ اشرافیہ کے باعث ملکی معیشت تباہ ہے، سراج الحق

Read Next

انڈونیشیا: آتش فشاں پھٹنے سے 11 کوہ پیما ہلاک

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *