اسلام آباد: فلسطین کے معاملے پر سوشل میڈیا پر پاکستان کے خلاف جاری پروپیگنڈے کی اصل حقیقت آشکار ہوگئی۔
غزہ کی جنگ کے دوران اپنے مذموم سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے اندرون ملک اور بیرون ملک سے چند عناصر گھناؤنا پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔
ایک سیاسی جماعت کے حامیوں نے سوشل میڈیا پر بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈا مہم شروع کر رکھی ہے جس میں پاکستان پر اسرائیل کو اسلحہ فراہم کرنے کا گھناؤنا الزام لگایا
پاکستان نے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کی ہر سطح پر پُر زور مذمت کے ساتھ ساتھ ہر فورم پر آواز اٹھائی ہے۔ پاکستان کے اس واضح موقف کے باوجود سوشل میڈیا پر یہود اور ہنود کی طرف سے گُمراہ کن پروپیگنڈا جاری اور ساری ہے۔
در حقیقت پاکستان کی جانب سے اسرائیل کو اسلحہ فراہم کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ من گھڑت جھوٹے پروپیگنڈا کا مقصد اپنے مذموم سیاسی مقاصد کا حصول اور پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے۔